غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ،77 فلسطینی شہید،222 زخمی

 فلسطینی حکام کا   بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ  
غزہ کے رہائشیوں کے لئے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں: اسرائیلی وزیر دفاع 
غزہ،تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل نے عالمی دبائو اور  تمام مطالبات کو پس پشت ڈال دیا، صیہونی فوج کا غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض فوج نے مزید 77 فلسطینی شہید کردئیے،اسرائیلی وزیر دفاع نے پھر دھمکی دی ہے کہغزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں  ۔۔فلسطینی حکام نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ اسپتالوں اور طبی عملے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے