سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل

بلاول وزیراعظم بنیں گے تو کشمیر کی آزادی کا خواب حقیقت بنے گا، فریال تالپور
کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں:سابق وزیراعظم آزادکشمیر 
کراچی(خصوصی رپورٹ )سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ گزشتہ روز صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا،ضیالنجار اور دیگر شریک تھے۔ترجمان زرداری ہائوس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنے گا جبکہ سردارتنویرالیاس نے کہاکہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔