اسرائیل نے فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا
اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمودفلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کے ساتھ ساتھ غزہ کیلئے انسانی راہداری اور فلسطین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔