کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اگلے اقدام سے گریز کرے:مولانا فضل الرحمن

 بلاول بھٹو بھی مسئلے کے حل کیلئے مصروف ہیں، انہیں حکومت سے بات کے لئے کچھ مہلت چاہیے
اسلام آباد (آئی این پی)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے  کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی فی الحال کسی بھی اگلے اقدام سے گریز کرے اور چند روز کی مہلت دے تاکہ کوئی پیش رفت ہو سکے۔کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے نام پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہا  کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا، جس پر ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علما اسلام آزادجموں و کشمیر کے مولانا سعید یوسف خان اور راولاکوٹ کی قبائلی شخصیت کامران اعظم خان میرے ساتھ رابطے میں رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی سے بات چیت پر اگلے اقدامات کے اعلان سے گریز کیا، میری گفتگو بلاول بھٹو زرداری سے ہوئی، وہ مظفر آباد میں ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بھی مسئلے کے حل کے لیے مصروف ہیں، انہیں حکومت سے بات کے لیے کچھ مہلت چاہیے