اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکیم شہزاد کی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق طب کونسل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے، عدالت نے طب کونسل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
جسٹس محمد آصف کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران، درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت نے موقف اپنایا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی رجسٹریشن بغیر سنے اور قانونی عمل کے خلاف منسوخ کی ہے، اور یہ اقدام غیر قانونی ہے۔عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے، رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا اور طب کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔