لاہور(خصوصی رپورٹ)پولیو سے بچاو کے ٹیکوں فریکشنل آئی پی وی اور او پی وی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مقامی سکول میں مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی ٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کی 122 ہائی رسک یونین کونسلز میں 16 لاکھ بچوں کیلئے پولیو مہم کے انتظامات کئے گئے ہیں،12 نومبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 ماہ تا 15 سال کے بچوں کو ویکسین دی جائیگی-خواجہ عمران نذیرنے کہا والدین بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں صحتمند مستقبل ہر بچے کا حق ہے، پولیو سے بچائوکی سنگل ڈوز مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے۔