انسداد پولیو مہم ،1کروڑ 70 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن

ملتان (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے 35 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم مکملصوبے میں ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئیلاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب کے 35 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے، جبکہ لاہور میں سات روزہ مہم کے تحت پولیو کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔ انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق مہم کے دوران صوبہ بھر میں ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جو ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پانچویں روز تک 11 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ راولپنڈی میں 7 لاکھ 24 ہزار اور ملتان میں 7 لاکھ 80 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے