لاپتہ 2 بچوں کی لاشیں صندوق سے برآ مد

ہلاکت معمہ،7سالہ احمد اور 8 سالہ ارشمان کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل 
حافظ آباد(خصوصی رپورٹ)حافظ آباد کے قصبہ کسوکی میں2بچوں کی لاشیں گھر میں صندو ق سے برآمد ہو ئی ہیں ،دونوں بچے گزشتہ شام سے لاپتہ تھے۔پولیس کے مطابق اتفاق شاہ کے گھر سے اسکے پوتے اور ہمسائے کے بیٹے کی صندوق میں پڑی لاشیں ملی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب 7 اور8سال بتائی جارہی ہیں۔ایک کا نام احمد  جبکہ دوسرے کا ارشمان ہے۔تاحال بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا ۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ، پو لیس نے جدید خطوط پر تفتیش شروع کر دی۔