پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی نے این اے 117 میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے مینارٹی ونگ کے متعدد عہدیداران اور رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

 اس موقع پر عہدیداران نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی و کوآرڈینیٹر حلقہ میاں خالد محمود اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں سینئر رہنماء آئی پی پی نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کا پرچم پہنایا اور خوش آمدید کہا۔میکسیول سندھو کی قیادت میں اقلیتی نمائندوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں سیاسی خدمات انجام دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں سابقہ کونسلرز جیسے جاوید عاصم، شکیل اختر، سجاد مسیح، روبر اشرف، پاسٹر زاہد، پاسٹر آصف عنائت، پاسٹر جارج گل، ہنی مسیح، عارف سرویا اور عرفان بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس کے علاوہ عمران کھوکھر، کاشف مسیح، صفدر مسیح، عمران پرویز، اعجاز مسیح، شمروز گل، فرزان کھوکھر، بابر گل، عمانوائل، جمیل مسیح، رفاقت اٹھوال، شہزاد مسیح، وقاص مسیح اور دلاور مٹھو نے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ مسیحی نمائندوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 117 کی مسیحی برادری کا مستقبل استحکام پاکستان پارٹی سے وابستہ ہے۔ میاں خالد محمود نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے مساوی حقوق کا تحفظ کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے گراس روٹ سطح پر پارٹی کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ شاہدرہ اور گرد و نواح کے نوجوانوں کی آئی پی پی میں دلچسپی بھی خوش آئند ہے۔