لندن میں دکان سے چوری کی کوشش؛ بھارتی شہری برقعہ پہن کر گرفتار

لندن میں دکان سے چوری کی کوشش؛ بھارتی شہری برقعہ پہن کر گرفتار

ویب ڈیسک: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک بھارتی شہری کو دکان سے چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے مسلمان عورت کا لباس (برقعہ) پہن رکھا تھا تاکہ سکیورٹی عملے کو دھوکہ دے سکے۔تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت لکشمن لال کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ایک مقامی دکان سے چوری کی نیت سے داخل ہوا۔ تاہم، دکان کے عملے نے اس کے مشکوک رویے پر توجہ دی اور جب اسے روکا گیا تو اس کی اصل شناخت سامنے آ گئی۔دکان کے ملازمین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق لکشمن لال پر چوری کی کوشش اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے بھیس بدلنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس واقعے نے مزید توجہ اس لیے حاصل کی ہے کہ گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر بھی فعال ہے اور @RealBababanaras کے نام سے ایک عوامی اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت میں مقدمہ پیش کرنے کے بعد آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔