روم (آئی این پی) اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودہ گرنے سے پانچ جرمن کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دو مختلف مقامات پر پیش آیا جہاں برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے تمام کوہ پیماں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں، جس کے والد بھی اسی حادثے میں ہلاک ہوئے۔اٹلی کے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوہ پیما علیحدہ علیحدہ گروپس میں سفر کر رہے تھے، جس میں سے ایک گروپ کے تین افراد مکمل طور پر برفانی تودے میں بہہ گئے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے