براڈ پیک میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے
سکردو (یواین پی)پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں۔دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔حادثے میں 5 نیپالی،1 پاکستانی، 1چینی اور 1 امریکی کوہ پیما لاپتہ ہیں۔ وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ براڈ پیک میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ? سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے، 4 لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی ہیں۔