تبت(خصوصی رپورٹ)ما ئونٹ ایورسٹ کے تبت کی جانب شدید برفانی طوفان کے باعث تقریباً ایک ہزار سیاح اور کوہ پیما پھنس گئے۔ خراب موسم اور مسلسل برفباری کے باعث امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہو ہو گئی ہیں۔ حکام نے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے جبکہ پھنسے ہوئے افراد کی سلامتی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ موسمی حالات کی وجہ سے کارروائیاں محدود رہ گئی ہیں۔