ایران سے آنے والی پرواز کو بیروت ائیرپورٹ پر اترنے نہیں دیا گیا، حزب اللہ کے لیے رقوم کی ترسیل کا الزام عائد،پھر جنگ شروع کرنامسئلے کاحل نہیں،امریکی وزیرخارجہ
غزہ،بیروت (آئی این پی )اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے کردئیے۔اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔دوسری جانب ایران سے آنے والی پرواز کو بیروت ائیرپورٹ پر اترنے نہ دیا گیا، سویلین طیارے میں حزب اللہ کے لیے رقوم کی ترسیل کا الزام عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے آج ہفتہ کو 3اسرائیلی قیدی رہا کرنے کا اعلان کیاہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا پھر جنگ شروع کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔