شاہانہ زندگی گزارنے والے ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ

 نجی کمپنی کے مالک  کے پاس2.74 ارب کی 30 لگژری گاڑیاں ، آمدن زیرو
اسلام آباد (آئی این پی)  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر دی۔شاندار گاڑیوں کا استعمال اور بیرون ملک دورے مگر آمدن برائے نام، ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر دی۔ حقیقی آمدن چھپانے والوں کے ٹیکس آڈٹ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق لاہور کی نجی کمپنی کے مالک سے تفتیش جاری ہے۔ جن 2.74 ارب روپے مالیت کی 30 لگژری گاڑیاں زیراستعمال ہیں مگر آمدن نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ بیرون ملک دورے، قیمتی برانڈز کا استعمال مگر معمولی ٹیکس ادائیگیاں کی گئیں