شمالی وزیرستان‘ ڈی پی او اسکواڈ پرحملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے
پشاور (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان کے اسکواڈ پر بنوں کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی میرعلی قدرت اللہ خان داوڑ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے۔ بنوں میرانشاہ مین روڈ پر واقع ممش خیل کے علاقے پہنچا تو تاک میں پہلے سے  بیٹھے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے جبکہ اسکواڈ کے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔