میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں دھماکہ خوراج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد سے ہوا
شمالی وزیرستان( آن لائن )شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں خوارج کے چھوڑے ہوئے پرانے بارودی مواد کے دھماکے سے دو معصوم بچے شہید اور آٹھ بچے زخمی ہو گئے۔ دھماکے کا واقعہ ایک مدرسے میں پیش آیا جہاں بچے کھیل کے دوران اس بارودی مواد کے قریب پہنچ گئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر مقامی طبی اداروں میں منتقل کر کے ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔واقعہ خوارج کے دہشتگردانہ عزائم اور سابقہ جنگی سرگرمیوں کا تازہ ثبوت ہے۔