نیب تحقیقات کیخلاف کیس:جسٹس انعام امین نے کیس سننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین خورد برد کے معاملے پر نیب تحقیقات کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تشکیل دیا گیا ڈویژنل بینچ تحلیل ہوگیا۔ بینچ کے رکن جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں اس مقدمے کے درخواست گزار کے وکیل رہ چکے ہیں، جس بناء پر انہوں نے مفاد کے ٹکرائو سے بچنے کے لیے خود کو سماعت سے علیحدہ کرلیا۔ کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کرنی تھی۔بینچ ٹوٹنے کے بعد کیس کی فائل نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔