ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دو روزہ دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دو روزہ دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

ویب ڈیسک:ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ان کے دورے کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقاتیں کرنا ہے، جن میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ فریقین اس دوران مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کریں گے۔