ویب ڈیسک:کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔
جناح ٹرمینل ذرائع کے مطابق، جب طیارہ کراچی سے لاہور کے لیے روانگی کے ٹیک آف پوائنٹ پر پہنچا تو اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد کپتان نے طیارے کو واپس ریمپ پر لے آیا۔
طیارے کو ریمپ پر واپس لانے کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ اتوار کی شب روانہ ہونے والی اس پرواز کو فنی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا اور مسافروں کو اگلی صبح کی پرواز سے لاہور بھیجا جانا تھا۔ تاہم، اس پرواز میں بھی مسئلہ پیش آیا، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا اور عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔