عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے: بیرسٹر سیف

 الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے ، تاریخ گواہ ہے نواز شریف سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا 
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، حکومت تو آپ ہی کی ہے، بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ عمران خان باعزت بری ہونے کے بعد پاکستان ہی میں اپنے عوام کے درمیان رہیں گے، بشری بی بی بھی پاکستان میں ہیں، تاریخ گواہ ہے نواز شریف، زرداری سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا۔ انہوں نے کہا ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کے لیے باہر محلات بنائے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے ۔