ٓاسلام آباد(آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے دفاعی ضروریات کے تحت بُلٹ پروف گاڑیوں اورسیکیورٹی تقاضوں کے پیشِ نظر بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری سمیت انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس یہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ای سی سی نے ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور انہیں ملکی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ای سی سی نے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی، کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کیلئے 16 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔