کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 26 نومبرکوہوگی عدالت عالیہ پہلے ہی ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ سمیت فرقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اوران سے 26 نومبر تک جواب طلب کرچکی ہے ۔سابقہ سماعت پرعواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے عواب علوی کا نام ای سی ایل سے نکال کا حکم دیا تھا مگرعدالتی حکم کے باوجود انکا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔جس پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیاتھا۔