کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 تک توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا‘آصفہ بھٹو‘بختاور بھٹو‘احد چیمہ‘شزا فاطمہ ‘ہارون اختر خان بھی تحائف لینے والوں میں شامل
سینیٹرسلیم مانڈوی والا‘چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد‘طارق فاطمی‘آمنہ بلوچ‘مشرف علی زیدی‘انس اقبال گورایہ‘عائشہ حمیراکے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں
اسلام آ باد(آئی این پی )کابینہ ڈویژن نے جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ،جس کے مطابق اس عرصے میں صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی سمیت اعلی حکومتی شخصیات کو مختلف غیر ملکی تحائف موصول ہوئے ۔ خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری، بختاور بھٹو زرداری بھی تحائف وصول کرنیوالوں کی فہرست کاحصہ ہیں،وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اور وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ کو بھی تحائف ملے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ،وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیامشرف علی زیدی ،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نزیراحمد اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو بھی تحائف ملے ہیں۔سینیٹرسلیم مانڈوی والااورمعاون خصوصی ہارون اخترخان کے نام بھی اس فہرست کا حصہ ہیں،صدر کے ملٹری سیکریٹری،صدر کے پی ایس اواورترجمان کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں،اس کے علاوہ صدرمملکت کے ا ایس اواور اے ڈی سی ایئر کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔وزیراعظم کے ایم ایس میجرجنرل تجدید ممتاز،وزیراعظم کے پی ایس او انس اقبال گورائیہ،ذاتی معالج لیفٹیننٹ کرنل زوہیب اعوان،پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اورسیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیراکو بھی تحائف ملے،ایم ڈی او پی ایف اور سیکرٹری اقتصادی امورحمیرکریم سمیت دیگر نام بھی اس میںشامل ہیں۔ جنوری تا مارچ2026کی سہ ماہی کے تحائف میں گھڑیاں،جیولری سیٹ، پینٹنگ،شیلڈز،ٹی سیٹ ٹائی، ڈیکوریشن پیسز، تلوار،ہار،کتابیں،موبائل فون،ٹی شرٹ اور روایتی لباس سمیت دیگرشامل ہیں۔ جنوری تامارچ2026 میں وصول کنندگان نیتمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے،کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے،اس سیقبل شہبازحکومت2002 سیدسمبر2025 تک کاتوشہ خانہ ریکارڈبھی پبلک کرچکی ہے،توشہ خانہ کا1997سیلیکر2001 کاتک ریکارڈ بھی جاری کیاجاچکا ہے۔