پیپلز پارٹی کا58واں یوم تاسیس 30نومبر کو ہوگا

27نومبر کی شام پیپلز پارٹی کا شمولیتی پروگرام گرین ٹاؤن میں ہو گا:جمیل منج
 یوم تاسیس پر صرف نوجوانوں اور سینئرز سے تقاریر کرائی جائیں:فیصل میر کی اجلاس میں گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹر  )پاکستان پیپلز پارٹی کا58واں یوم تاسیس 30نومبر کو ڈسٹرکٹ 4 کے بلاول پارک میں ہو گا۔اس بات کا فیصلہ پیپلز پارٹی لاھور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج کی زیر صدارت پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ا س موقع پریوم تاسیس کے جلسے کیلئے کنوینئر حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں 13 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جسمیں رانا جمیل منج،فیصل میر،فائزہ ملک،زاہدذوالفقار،آصف ناگرہ،چوھدری عاطف رفیق،امجدجٹ، فیاض بھٹی،چوہدری ریاض،یاسر بارا،رانا اشعر،شہباز درانی شامل ہیں۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیل منج نے  بتایا 27نومبر کی شام پیپلز پارٹی کا شمولیتی پروگرام گرین ٹاؤن میں ہو گا،نئی تنظیم سازی کے بعد نئے عہدیداروں کو خوش آمدید کہیں گے۔فیصل میر نے کہا  یوم تاسیس پر صرف نوجوانوں اور سینئرز سے تقاریر کرائی جائیں،اجلاس میں آصف ناگرہ، امجد جٹ،چودھری عاطف رفیق،ڈاکٹر خالد جاوید جان، عارف خان،نصیر احمد،یاسر بارا،ریاض بھٹی،اسلم گڑا،شیخ عرفان،راو خالد ایڈوکیٹ،شاہدہ جبیں ،راو شجاعت،ریاض جٹ،رانا اکرم،رانا دلشاد،منشا بھٹی،واجد علیشاہ،خرم فاروق،طارق سعید جٹ،عاطر شاہ،عارف ظفر،شہباز درانی،انیسہ بانو،عدنان کھوکھر، میاں اشرف نے کہا کہ یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکن اپنا احتساب کریں۔پارٹی کیلئے قربانیاں دینے اور خدمات سر انجام دینے والوں کو ایوارڈ دئیے جائیں۔یوم تاسیس کا فنکشن،لبرٹی چوک،الحمراء￿  یا چیئرنگ کراس میں سے کسی ایک جگہ کرنیکا فیصلہ کیا جائے