جنگ میں بھرپور معاونت کے ’’جرم‘‘ میں 19 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی گئی
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے ایک مرتبہ پھر بھارتی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے اور یوکرین کیخلاف روس کی جنگ میں بھرپور معاونت کے ’’جرم‘‘ میں بھارت کی 19 کمپنیوں پر مختلف پابندیاں عائدکردی ہیںجس سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت عالمی سطح پر امن کو برباد کرنے اور جنگوں کو بڑھاوادینے میں پیش پیش ہے جس پرعالمی مبصرین بھی شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔روس کو مبینہ طور پر جنگی معاونت فراہم کرنے کے پیش نظر امریکہ کی جانب سے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے ۔روس کی فوجی صلاحیتوں میں مدد کر نے کے باعث بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارت یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے روس کو درکار ٹولز اور ٹیکنالوجیز تک رسائی ممکن بنا رہا ہے ۔ پابندیوں کا شکار بھارتی کمپنیوں میں ابر ٹیکنالوجیز اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈینواس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایمسسٹیک، گلیکسی بیئرنگز لمیٹڈ، اور دیگر شامل ہیں ۔