سعودی عرب کا سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کے مشرقی حصے میں ہونے والی المناک جنگی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان میں جنگی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے تمام متنازع فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔