ڈینگی ‘ مزید 141 کیسز رپورٹ

لاہور (کرائم رپورٹر  )پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کے گزشتہ 1ہفتے میں 954اور رواں سال اب تک 5ہزار 897کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔