انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا

 اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کے بازیاب ہونے والے وکیل انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔اٹک پولیس نے انتظار حسین پنجوتھہ کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجوتھہ کے مبینہ اغوا و لاپتا ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پنجھوتا کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد لے آئے۔اسلام آباد پولیس انتظار حسین پنجوتھہ کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔