رقم نہ ملی تو مغویوں کو قتل کردینگے، اغوا کاروں کی لواحقین کوفون پر دھمکی
قصور(خصوصی رپورٹ)قصور سے اغوا کاروں نے تین افراد کو اغوا کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق موری گیٹ قصور کے رہائشی محسن شیخ نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور کو بتایا کہ میرا بھائی فرحان، شیخ جمیل اور شریف حاجی گگا قصور سے گھر واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے میرے بھائی اور اْسکے ساتھیوں کو اغوا کرلیا، اغوا کاروں نے ہمیں میرے بھائی کے واٹس ایپ نمبر سے کال کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیاہے۔ اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ اگر رقم نہ ملی تو مغویوں کو قتل کردیں گے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے