بس کوئٹہ سے کندھ کوٹ جا رہی تھی ،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک
جیکب آباد (آئی ین پی )سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں گرڈ سٹیشن کے نزدیک مسافر بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کندھ کوٹ کی طرف جا رہی تھی ، حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18افراد زخمی بھی ہوئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری باعث پیش آیا ۔