حادثات، دادی پوتی سمیت3افرادجاں بحق،18زخمی

مزدا الٹنے سے1شخص چل بسا،گندم کاٹرک الٹ گیا،15زخمی مزدور ہسپتال داخل
موڑکھنڈا،کالاشاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں دادی پوتی سمیت 3افرادجاں بحق،15مزدوروں سمیت 18افرادزخمی ہوگئے،6مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،موڑ کھنڈاسٹی نزد محلہ خاکی شاہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتی دادی 60سالہ زرینہ بی بی اور پوتی 5سالہ بسمہ شہزادی کو کچل دیا،جس کینتیجہ میں دونوں دم توڑ گئیں،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔علاوہ ازیں جی ٹی روڈ منوں آباد کے قریب مرغیوں سے لدا مزدا ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، دوسرا حادثہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آیا جہاں گندم سے لدا ٹرک ٹائر کھلنے سے الٹ گیا ،جس کے نتیجے میں ٹرک پر سوار15مزدور زخمی ہو گئے ،جن میں سے 6کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے، ٹرک پر 25مزدور سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔