کینیڈا: مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، 18زخمی

 ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیر لیا اور آگ لگنے سے بچانے کے لیے اس پر سپرے کیا،حکام 
 ٹورنٹو(آ ئی  این پی )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا،بچے سمیت  18مسافرزخمی  ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطا بق منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔طیارے میں تقریبا 80 مسافر سوار تھے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جبکہ کینیڈین پولیس کے مطابق زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے۔2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر محفوظ رہے۔ رپورٹس کے مطابق ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیر لیا اور آگ لگنے سے بچانے کے لیے اس پر سپرے کیا۔