یوکرین کا روسی اہم آئل بندرگاہ پر حملہ، آگ لگ گئی

یوکرین کا روسی اہم آئل بندرگاہ پر حملہ، آگ لگ گئی

یوکرین کا روسی تیل کے اہم پورٹس اور ٹینکروں پر حالیہ حملہ، بحیرہ بالٹک میں آگ لگ گئی.
مزید تفصیلات کے مطابق، یوکرین نے روسی خام تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کے الزام میں بحیرہ بالٹک میں ایک اہم لوڈنگ پورٹ اور تین ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔  روس کے علاقائی گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو کے مطابق، حملے کے دوران روس کی سب سے بڑی تیل برآمدی بندرگاہ پرائموسک پر آگ لگی، لیکن تیل کا اخراج نہیں ہوا۔  یہ بندرگاہ روزانہ لاکھوں بیرل تیل ہینڈل کرتی ہے اور مارچ میں متعدد بار نشانہ بن چکی ہے۔ حملے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔