بانی کی سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، جیل حکام سے جواب طلب

بانی کی سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نہ کرانے اور ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے درخواستوں پر حکام سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ان کا وکالت نامہ ابھی تک جیل حکام نے دستخط کے لیے نہیں دیا، اور وہ کیس کو بغیر پیروی کے چھوڑنا نہیں چاہتے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا، اور کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی۔