کراچی (خصوصی رپورٹ)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شاہراہ بھٹو کو کراچی کیلئے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنے کیلئے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔بی آر ٹی ریڈ لائن کے دورے کے موقع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جولائی کے اختتام تک کم از کم مکسڈ ٹریفک لین کو کھول دیا جائے تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے۔شرجیل میمن کے مطابق ریڈ لائن منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ آئندہ 100 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے‘ شارع بھٹو جیسے منصوبے کراچی کے لیے "گیم چینجر" ثابت ہوں گے۔، بی آر ٹی کے معاملے میں عدالتوں کے سامنے تمام چیزیں رکھیں گے، عدالتوں کا بہت زیادہ احترام ہے، امید ہے عدالتیں بھی انصاف کریں گی، عدالتوں کا جو بھی فیصلہ آجائے سر آنکھوں پر، بی آر ٹی کا کام نہیں رکے گا، عدالتی آرڈر پر بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا۔