لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد نورین نیازی نے زمان پارک کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کو اغوا ء کیا گیا ہے۔نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں پیغامات موصول ہونا شروع ہوئے کہ علیمہ خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کی گاڑی تھانے میں موجود ہے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ علیمہ خان کو ایم پی او کے تحت کہیں منتقل کردیا گیا ہے۔ علیمہ خان کو گرفتاری کے وقت کوئی کاغذ یا حکم نامہ نہیں دکھایا گیا، اس لیے ہمارا مؤقف ہے کہ انہیں اغواء کیا گیا ہے، ہمیں تاحال معلوم نہیں کہ علیمہ خان کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔