محنت کش پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں:چودھری سالک

کراچی (خصوصی رپورٹ)یومِ مزدور پر کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کا شاندار جلسہ ہوا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ مزدوروں کو عزت، تحفظ اور منصفانہ حقوق دینا ہماری سیاست کا بنیادی حصہ ہے، محنت کش کسی بھی قوم کی اصل طاقت ہیں، پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کے مزدور دوست اقدامات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیرنے کہا کہ بہتر اجرت، سماجی تحفظ اور روزگار کے مواقع حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان مسلم لیگ (ق) مزدوروں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔