سولر کمپنی اور شہری نے پینلز کی خریداری کے لیے ایڈوانس رقم ادا کی ملزموں نے سامان فراہم نہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سولر پینلز کے کاروبار میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق تھانہ گارڈن ٹائون میں این ایم انرجی کے خلاف ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیامقدمہ کمپنی کی جانب سے مزمل، اسامہ اور نعمان کے خلاف درج کروایا گیا ہیدرخواست کے مطابق سولر کمپنی نے پینلز کی خریداری کے لیے ملزمان کو ایڈوانس رقم ادا کی، تاہم مبینہ طور پر سامان فراہم نہ کیا گیا اور رقم ہڑپ کر لی گئی اسی نوعیت کے ایک اور کیس میں ایک شہری نے این ایم امپکس کے مالکان مزمل اور نعمان کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کے فراڈ کی درخواست بھی گارڈن ٹاون تھانے میں جمع کرا دی ہے پولیس کے مطابق دونوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔