سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(آئی این پی ) مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریبا 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔