چینی سولر پینلز پاکستانی ضرورت کا ایک تہائی پورا کر رہے ہیں:شیری رحمان

بجلی کی ناقابل بھروسہ ترسیل اور مہنگی قیمتوں کے باعث لوگ  سولر توانائی کی طرف بڑھ رہے ہیں
پاکستا ن کے عوام مہنگی بجلی سے نجات چاہتے ہیں: دی گریٹ سولر رش ان پاکستان کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے  چین سے درآمد ہونے والے سولر پینلز پاکستان کی کل صلاحیت کا ایک تہائی حصہ پورا کر رہے ہیں،پاکستا ن کے عوام مہنگی بجلی سے نجات چاہتے ہیں،بجلی کی ناقابل بھروسہ ترسیل اور مہنگی قیمتوں کے باعث عوام تیزی سے سولر توانائی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دی گریٹ سولر رش ان پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ چین سے درآمد ہونے والے سولر پینلز پاکستان کی کل صلاحیت کا ایک تہائی حصہ پورا کر رہے ہیں،پاکستا ن کے عوام مہنگی بجلی سے نجات چاہتے ہیں، بجلی کی ناقابل بھروسہ ترسیل اور مہنگی قیمتوں کے باعث عوام تیزی سے سولر توانائی کی طرف بڑھ رہے ہیں،پرانا اور بوسیدہ گرڈ، مہنگی بجلی کا بوجھ، اور صارفین کے لیے سرمایہ کاری کی مشکلات، توانائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ اور آف گرڈ چھوٹے صارفین، پالیسی کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے