ایرک ڈین طویل عرصے سے ایمیوٹروپک لیٹرل سکلروسیس (اے ایل ایس) نامی لاعلاج بیماری میں مبتلا تھے۔
ایرک ڈین کے ترجمان میلیسا بینک نے 19 فروری کو یو ایس اے ٹو ڈے کو بتایا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے قریبی دوستوں، بیوہ ریکبیکا گائے ہارٹ اور اپنی دو بیٹیوں، بلی اور جارجیا کو سوگواران کے طور پر چھوڑ گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بیماری کے دوران، ایرک ڈین نے آگاہی اور تحقیق کے لیے بھرپور آواز بلند کی اور اپنے مداحوں کے محبت بھرے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ایرک ڈین نے اپنے کیریئر میں سیریز "بریلینٹ مائنڈز" میں ایک فائر فائٹر کا کردار ادا کیا، جس میں ان کا کردار بھی اے ایل ایس سے متاثرہ دکھایا گیا تھا۔ سب سے زیادہ شہرت انہیں فلم "گریز ایناٹمی" سے ملی، اور انہوں نے ایچ بی او کے شو "یو فوریا" میں کال جیکب کا کردار بھی خوب سراہا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں ایرک ڈین نے بتایا تھا کہ انہیں اے ایل ایس تشخیص ہوئی ہے، اور بعد میں انہیں متعدد پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ ایک بازو کے کام نہ کرنے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔