ویب ڈیسک: بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں کینسر کے طویل علاج کے بعد وفات پا گئیں۔
پریا مراٹھے نے ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ اداکارہ 2012ء میں شانتانو موگھے سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر سرگرم نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔ان کی وفات پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے فن و یادوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔