لندن (آئی این پی ) لندن سے ترکیہ جانے والی ایک پرواز میں شدید ہنگامہ آرائی،خاتون مسافر کی جانب سے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیگر مسافروں کے ساتھ جھگڑا ، پائلٹ کو جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کر نا پڑ گئی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایزی جیٹ کی لندن گیٹ وِک سے انطالیہ جانے والی پرواز میں پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر ووڈکا نوشی کے بعد ایک مسافر پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور اس پر تھوک دیا، جس کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔ جھگڑے کے دوران دیگر دو مرد مسافر بھی تنازع میں شامل ہو گئے، جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔