پشاور (خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ایکس پر جاری بیان میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹآن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے، میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔