پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں تیمور جھگڑا نے کہا کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹان یونیورسٹی جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ باچاخان ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے