یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں جہاز پر مسلح افراد کا حملہ

صنعا(آئی این پی ) یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ہے۔یہ بات برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ نے بتائی ہے ۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے، جہاں امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے تھے، فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی