امریکہ نے وینزویلا کے ایک اور تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

وینزویلا نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے
واشنگٹن، کراکس(آئی این پی) امریکہنے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے وینزویلا کے ایک اور خام تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے، جو رواں ماہ ضبط کیا جانے والا تیسرا آئل ٹینکر ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وینزویلا کے حکام کے مطابق یہ بحری جہاز اس وقت خالی تھا اور وینزویلا واپس جا رہا تھا کہ امریکی حکام نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔وینزویلا کی جانب سے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امریکی حکام کا مقف ہے کہ یہ کارروائی وینزویلا پر عائد پابندیوں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے