ٹرمپ کا ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم

 جو اہلکار مشکل وقت میں ڈیوٹی پر موجود ، ان کے لیے 10 ہزار ڈالر بونس کی تجویز
 جو عملہ واپس نہیں آئے گا، ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی:ٹرمپ کی وارننگ
واشنگٹن (آئی این پی)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے تمام عملے کو فوری طور پر کام پر واپس آنے کا حکم دے دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ فضائی ٹریفک کی روانی اورعوامی تحفظ کے پیش نظر تمام ایئر ٹریفک کنٹرول افسران کو فی الفور اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی۔ٹرمپ نے خبردارکیا کہ جو عملہ واپس نہیں آئے گا، ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی، حکومت شٹ ڈائون کے دوران پہلے ہی ایوی ایشن سیکٹرکو نقصان کا سامنا کرچکی ہے، اس لیے مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو اہلکار اس مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے، ان کے لیے 10 ہزار ڈالر بونس کی تجویز پیش کی جائے گی