امریکہ شام سے فوج واپس بلانے کی تیاری کر رہا ہے، سینئر وائٹ ہائوس اہلکار

 شامی حکومت سرحدوں کے اندر دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی قیادت پر رضامندہے
واشنگٹن(آئی این پی )   وائٹ ہائو س کے ایک سینئیر اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا اگلے چند ماہ کے دوران شام میں موجود اپنی فوج کو بڑی حد تک واپس بلانے  کی تیاری کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اہلکار نے کہا کہ شامی حکومت نے اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی قیادت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔وائٹ ہائو س اہلکار نے کہا ہے کہ شام میں اب بڑے پیمانے پر امریکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں رہی، تاہم امریکا خطے میں کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار رہے گا۔